ریٹرننگ افسران کو امیدواروں سے غیر متعلقہ سوالات پوچھنے سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اپريل 2013
ریٹرننگ افسران کی جانب سے متنازعہ سوالات پوچھنے پر سیاسی ، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی تھی. فوٹو : فائل

ریٹرننگ افسران کی جانب سے متنازعہ سوالات پوچھنے پر سیاسی ، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی تھی. فوٹو : فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو امیدواروں سے غیر متعلقہ سوالات پوچھنے سے روک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل شیر افگن نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو غیر متعلقہ سوالات پوچھنے سے اجتناب کرنے  کے لئے مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے ریٹرننگ افسروں کو انتخابی امیدواروں سے غیرضروری سوالات کرنے سے روکتے ہوئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔  

ریٹرننگ افسران کی جانب سے متنازعہ سوالات پوچھنے پر سیاسی ، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی تھی تاہم گزشتہ روز سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے ان سوالات کو پوچھنا ٹھیک قرار دیاتھا ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 اور 63 ڑیٹرننگ آفسروں کو اس قسم کے سوالات پوچھنے کی اجازت دیتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔