اسلام آباد ایئرپورٹ پر جوتوں سے ہیروئن برآمد ہونے پر برطانوی شہری گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 1 اپريل 2018
برطانوی شہری آصف خان کے جوتوں سے پونے دو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، اے ایس ایف فوٹو:فائل

برطانوی شہری آصف خان کے جوتوں سے پونے دو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، اے ایس ایف فوٹو:فائل

 اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے  بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے برطانوی باشندے کو گرفتار کرکے اس سے پونے 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم آصف خان برطانوی شہری ہے اور قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 785 کے ذریعے برطانیہ جارہا تھا۔ دوران تلاشی ملزم کے جوتوں سے پونے دو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جسے قبضے میں لےکر ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔