شیراز اظفر او ر نصر اللہ یٰسین آباد قبرستان میں سپرد خاک

ایکسپریس ڈیسک  ہفتہ 13 اپريل 2013
 سولجر بازار میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق سٹی وارڈن نصر اللہ کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

سولجر بازار میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق سٹی وارڈن نصر اللہ کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے اے پی ایم ایس او سیکٹربی کے سابق آرگنائزر اور ایم کیو ایم لٹریچر کمیٹی کے رکن سید شیراز ا ظفر کو یٰسین آباد کے شہدا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

سید شیراز اظفر شہید کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد گلبرگ بلاک نمبر 12 فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی،نمازجنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ا رکان وسیم آفتاب ، واسع جلیل ، توصیف خانزادہ ، سیف یار خان ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین کمیٹی ،اے پی ایم ایس او کے چیئرمین و اراکین مرکزی کابینہ ، نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، سابق حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیو ایم کے علاقائی سیکٹر و یونٹ کے ذمے داران و کارکنان اور شہید کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہید کا جسد خاکی رہائش گاہ پر لایا گیا تو کہرا م مچ گیا،اس موقع پر شہید کے لواحقین ودیگر عزیز واقارب ،ایم کیوایم کے ذمے داران اور کارکنان میں انتہائی غم و غصہ نظر آیا ، دریں اثنا سٹی وارڈن کے اہلکار نصر اللہ شہید کی نماز جنازہ عادل جعفری شہید گرائونڈ میں جبکہ تدفین یٰسین آبادکے شہدائے قبرستان میں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔