- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
- عارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات
- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
صومالیہ میں تاریخ کا خطرناک طوفان، 50 افراد ہلاک
نیویارک / موغا ديشو: قرن افریقہ میں طوفان باد و باراں کے نتیجے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساگر نامی سائیکلون نے قرن افریقہ میں تباہی مچائی۔ مقامی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ’ساگر‘ اس علاقے کی تاریخ کا اب تک کا سخت ترین طوفان ثابت ہوا ہے۔
موغادیشو کے میئر عبدی رحمان عمر عثمان نے بتایا کہ ان کے علاقے میں طوفان سے کم ازکم 12افراد ہلاک ہوئے جبکہ صومالی دارالحکومت میں شدید بارشوں نے 300 سے زیادہ مکان منہدم کر دیے۔عہدے داروں کا کہناتھا کہ عودل، ساحل اور سلال کے علاقوں میں علاقوں میں کم ازکم 35افرد ہلاک ہو گئے جب کہ لوگوں نے بتایا کہ زیادہ تر اموات پانی کے ریلوں میں بہہ جانے کے نتیجے میں ہوئیں۔
صومالی لینڈ کے صدر موسے عبدی نے کہا کہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 27 ابھی تک لاپتہ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ طوفان سے 7 لاکھ 70 ہزار کے لگ بھگ لوگ متاثر ہوئے ۔ بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور 80 فی صد مویشی ہلاک ہوگئے۔
عہدے داروں نے بین الاقوامی کمیونٹی سے مدد کی اپیل کی ہے۔ صومالی حکومت اور اقوام متحدہ کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ جنوب وسطی علاقوں کے لیے 8 کروڑ ڈالر کی فوری مدد کی درخواست کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔