غزہ کی سرحد پراسرائیلی گولہ باری سے 2 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک  اتوار 27 مئ 2018
شہید ہونے والوں میں 25 سالہ حسن العمر اور 28 سالہ  عابد الحلیم شامل ہیں  فوٹو:فائل

شہید ہونے والوں میں 25 سالہ حسن العمر اور 28 سالہ عابد الحلیم شامل ہیں فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت القدس: غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی محصور پٹی میں سرحد پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے شیلنگ کی اور شدید گولہ باری کی،اسرائیلی فوج نے سرحدی علاقے میں  اس مقام پر گولے برسائے جہاں گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید احتجاج کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، صورت حال کشیدہ

غزہ کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں اسرائیلی شیلنگ سے دو فلسطینیوں کےشہید ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں تین فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 25 سالہ حسن العمر اور 28 سالہ  عابد الحلیم شامل ہیں جو  کہ رفاہ شہر کے مکین تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔