پنجاب کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین ہٹا دیئے گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جون 2018

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو ہٹا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سبکدوش کئے گئے چیئرمینز میں علی بہادر قاضی، ندیم اسلم چوہدری، مومن آغا، ندیم محبوب شامل ہیں۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے اب  گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر اسد اللہ فیض کو، ملتان تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر ندیم ارشاد کیانی، ساہیوال تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود، ڈی جی خان تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر رانا گلزار احمد، سرگودھا تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر محمد ظفر اقبال اور راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا اضافی کمشنر کیپٹن (ر)سیف انجم کو دے دیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔