طارق فضل چوہدری کو نوازشریف سے ملاقات سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 15 جولائی 2018
طارق فضل کو جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی، فوٹو: فائل

طارق فضل کو جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی، فوٹو: فائل

 راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طارق فضل چوہدری مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں داخلے کی اجازت نہ ملی ، جیل انتظامیہ نے انہیں دروازے پر روک دیا اور اندر جانے سے منع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اور مریم نواز کی بیرکوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر طارق فضل چوہدری واپس روانہ ہوگئے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انتظامیہ نے جیل میں چھٹی کا بہانہ بناکر ملاقات سے روک دیا، تاہم یہ کوئی بینک نہیں کہ چھٹی والے دن ملاقات نہیں ہو سکتی۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سے مسلسل رابطہ کر رہے ہیں کہ نوازشریف کی طبیعت سے متعلق آگاہ کرے تاہم  جیل انتظامیہ کا کوئی نمائندہ ہی نہیں جو معاملات دیکھ سکے، ہم الیکشن کمیشن کی وجہ سے یہاں کارکنوں کو جمع نہیں کر رہے، ہم یہاں ریلیاں نہیں لانا چاہتے جس سے امن و امان میں خلل پیدا ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔