سندھ ہائیکورٹ نے پپو شاہ اور یاسمین کو10روز میں اصل تعلیمی اسناد جمع کرانیکا حکم

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعـء 10 مئ 2013
سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بدین اور ٹنڈوباگو میں پیپلز یوتھ کے کارکنوں اور شہریوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی. فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بدین اور ٹنڈوباگو میں پیپلز یوتھ کے کارکنوں اور شہریوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی. فوٹو: فائل

بدین:  سندھ ہائی کورٹ نے این اے 225 بدین سے مسلم لیگ فنکشنل کی امیدوار یاسمین شاہ اور ان کے شوہر امیدوار پی ایس 57 ٹنڈوباگو سید علی بخش عرف پپو شاہ کو 10 روز میں اصل تعلیمی اسناد اور کاغذات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانیکا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ مدت میں اصل تعلیمی اسناد جمع نہ کرانیکی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی کی جائیگی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور امیدوار این اے 225 ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے یاسمین شاہ اور علی بخش شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ دونوں میاں بیوی کی تعلیمی اسناد جعلی ہیں اس لیے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے انتخاب میں حصہ لینے سے روکا جائے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بدین اور ٹنڈوباگو میں پیپلز یوتھ کے کارکنوں اور شہریوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی اور مٹھائی تقسیم کی انھوں نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے حق میں نعرے لگائے، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ علی بخش شاہ اور یاسمین شاہ کی تعلیمی اسناد جعلی ہیں اور اب وہ ہمیشہ کیلیے نااہل ہو جائیں گے اور یہ بدین کے عوام کی فتح ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔