آصف زرداری امریکا نیوکلیئر پروگرام کا سودا کرنے گئے تھے،پیر پگارا

نامہ نگار  پير 23 جولائی 2018
پیپلزپارٹی کوپنجاب کی141نشستوں میں سے121نشستوں پر امیدوار تک نہیں ملے۔ فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کوپنجاب کی141نشستوں میں سے121نشستوں پر امیدوار تک نہیں ملے۔ فوٹو : فائل

پیر جو گوٹھ: حروں کی روحانی پیشوا و جی ڈی ای کے سربراہ پیرپگاراپیرسید صبغت اللہ شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری امریکا نیوکلیئر پروگرام کا سودا کرنے گئے تھے تاکہ انھیں حکمرانی ملے۔

پیرپگارا پیرسید صبغت اللہ شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری امریکا نیوکلیئر پروگرام کا سودا کرنے گئے تھے تاکہ انھیں حکمرانی ملے مگر امریکی صدر نے زرداری کو اہمیت نہیں دی، 2013 کے انتخابات ٹیلر میڈ تھے، 2018 کے انتخابات میں دن رات کا فرق ہوگا، پیپلزپارٹی کو 25 جولائی سے پہلے ہی دھاندلی کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے، دھاندلی بھی کررہے ہیں شور بھی مچارہے ہیں ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن کو لکھا ہے، اس بار ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ملک سمیت سندھ بھر کے عوام میں تبدیلی نظر آرہی ہے۔

پیر جوگوٹھ میں اپنی رہائش گاہ پر پی ایس32کے معززین کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گذشتہ 10سال میں سندھ کومعاشی نقصان پہنچایا گیا، انشا اللہ جی ڈی اے کی حکومت آئے گی اور خوش حالی لائے گی، خدا کی لاٹھی بے آواز ہے آصف زرداری اور اس کی بہن نے جو یہاں کے لوگوں کے ساتھ کیا ہے وہ اس کا حساب کتاب ضرور دیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔