9ویں قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ آرمی نے جیت لی

اسپورٹس رپورٹرز  جمعرات 16 مئ 2013
13 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، ریلوے کی دوسری پوزیشن ، فن ویٹ میں کرن کا پہلا نمبر. فوٹو : اے پی پی

13 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، ریلوے کی دوسری پوزیشن ، فن ویٹ میں کرن کا پہلا نمبر. فوٹو : اے پی پی

اسلام آ باد:  9ویں قومی تائیکوانڈوچیمپئن شپ آرمی نے جیت لی۔

فاتح کھلاڑیوں نے13 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، ریلوے نے2 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں ایونٹ کے آخری روز ویمنز کے فن ویٹ کیٹیگری میںآرمی کی کرن بانو نے پہلی پوزیشن حاصل کی، سندھ کی تنزیلہ رنرز اپ رہیں جبکہ ریلوے کی ثمرہ کانسی کے تمغے کی حقدار ٹھہریں۔

مینز ایونٹ میں آرمی کے غضنفر علی نے میدان مار لیا، فاٹا کے ہدایت اللہ دوسرے اور سندھ کے عبدالرحیم تیسرے نمبر پر رہے۔خواتین کے فلائی ویٹ مقابلوں میں آرمی کی مہم آفتاب نے گولڈ میڈل جیتا، ریلوے کی فائزہ خان سلور اورہائر ایجوکیشن کمیشن کی مریم برانز میڈل پانے میں کامیاب رہیں۔

مینز کیٹیگری میں ریلوے کے محمد توفیق نے پہلی پوزیشن حاصل کی،آرمی کے محمد عمر دوسرے اورسندھ کے ندیم تیسرے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اختتامی تقریب میںمہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ امیر حمزہ گیلانی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پرپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر افتخار احمد تبسم اور سیکریٹری لیفٹیننٹ کرنل وسیم احمد بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔