- پہاڑی تیندوے کے حملے سے ایبٹ آباد کا نوجوان ملک ریاض زخمی
- نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
- واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی موخر؛ فواد چوہدری نے فیصلہ درست قراردیدیا
- 15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے بڑے بہن بھائی قتل اور ماں زخمی
- افغانستان میں ججز کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ہلاک
- وزیراعظم کے کرپشن کےخلاف جہاد سے قوم کرپٹ لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے، فردوس عاشق
- حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- کراچی میں موجود جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
- غیر قانونی تعمیرات، درخواست پر عبوری حکم نامہ جاری
- جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز
- خوش آمدید جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم
- علیم ڈار کے دل کی مراد پوری ہونے کا وقت قریب
- حارث رؤف کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت جلد بازی قرار
- دلبر حسین نے پی ایس ایل کے ذریعے قومی ٹیم میں شمولیت کوہدف بنالیا
- پاکستان کپ؛ رنز کی بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھونے لگے
- جنوبی افریقی کرکٹرپاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے متاثر
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ چیلنج
- عمرکوٹ؛ پی ایس 52 ضمنی الیکشن کیلیے پولنگ کل ہوگی
- 2020ء پاکستان اسٹاک مارکیٹ باؤنس بیک میں کامیاب
- امریکی شہری نے ایک کروڑ 3 لاکھ میں مارخور کا قانونی شکار کرلیا
اہم دھات خارج کرنے والا نایاب درخت

پائسنیندرا اکیومینیٹا کو چھیلا جائے تو لیس دار مائع خارج ہوتا ہے جس میں نکل کی غیرمعمولی مقدار موجود ہوتی ہے۔ (فوٹو: فائل)
کیلیڈونیا: کرہٴ ارض کے بارانی جنگلات میں ایک انوکھا درخت ایسا بھی پایا جاتا ہے جس سے رِسنے والے مائع میں نِکل جیسی قیمتی دھات بھی موجود ہوتی ہے۔
فرانس کے زیرِ تسلط نیو کیلیڈونیا کے بارانی جنگلات میں نایاب ترین درخت پائے جاتے ہیں جن ان میں سے ایک پائس نیندرا اکیومنیٹا ہے جو سبزمائل نیلگوں مائع خارج کرتا ہے جس میں بعض حوالوں کے مطابق 25 فیصد نکل دھات شامل ہوتی ہے۔
اگرچہ مختلف درختوں سے خارج ہونے والی رال اور گوند سے کئی کارآمد اشیا برآمد ہوتی ہیں لیکن پائس نیندرا اکیومنیٹا زمین میں موجود نکل کو جذب کرکے اسے اپنے گوند (ریزن) میں شامل کرتا ہے۔ یہ درخت زمین میں بھاری دھاتوں کی زہریلی سطح تک پہنچنے والی مقدار کو جذب کرکے اسے کم کرتا ہے۔ اضافی نکل اس کے تنے، پتوں اور بیجوں میں جمع ہوجاتی ہے۔
تاہم اس علاقے میں درختوں کی بے دریغ کٹائی سے خود اس درخت کی بقاء بھی خطرے سے دوچار ہے۔ البتہ ماہرین اب بھی حیران ہیں کہ یہ درخت نکل کی اتنی بڑی مقدار کو جذب کرکے خود کو کس طرح زندہ رکھتا ہے؟
دھات جذب کرنے والے درخت بہت نایاب ہیں۔ نیوکیلیڈونیا میں پائس نیندرا کے 65، ترکی میں 59 اور کچھ درخت برازیل اور فلپائن وغیرہ میں پائے جاتے ہیں۔ سائنسی تحقیق کےلیے یہ درخت عظیم سرمایہ ہیں کیونکہ ان پر تحقیق کرکے درختوں کی دھاتی مقدار برداشت کرنے کی صلاحیت اور دیگر معاملات پرروشنی ڈالی جاسکتی ہے۔
ماہرین اب تک درختوں میں دھات جمع ہونے کا معما حل نہیں کرسکے ہیں۔ اس پر تحقیق سے خود انسانی امراض اور دیگر شعبوں میں بہت مدد ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔