نواز شریف کا پرول میں مزید توسیع لینے سے انکار

سردار سکندر  منگل 18 ستمبر 2018
سابق وزیراعظم نے اس سے انکارکرتے ہوئے پرول کی مدت ختم ہونے پرجیل واپسی کیلئے اصرارکیا۔ فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نے اس سے انکارکرتے ہوئے پرول کی مدت ختم ہونے پرجیل واپسی کیلئے اصرارکیا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے پرول میں مزید توسیع لینے سے انکارکیا اورمدت ختم ہوتے ہی واپس اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق شہبازشریف محکمہ داخلہ کو نوازشریف ،مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدر کی پرول پررہائی میں تین سے پانچ روزکی توسیع کی درخواست کرنے کے خواہاں تھے تاہم سابق وزیراعظم نے اس سے انکارکرتے ہوئے پرول کی مدت ختم ہونے پرجیل واپسی کیلئے اصرارکیا جبکہ مریم نوازنے بھی اپنے والد کے موقف کی تائید کرتے ہوئے اپنے خاندان اورپارٹی ارکان سے پیرول میں توسیع نہ لینے کاکہا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئر پورٹ تک کے سفرکے دوران اڈیالہ جیل کے اعلیٰ حکام ،محکمہ داخلہ پنجاب اور شہبازشریف بھی خصوصی طیارے میں ان کے ہمراہ تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔