انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات نہ کرائی گئی تو عید کے بعد سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان

ویب ڈیسک  پير 10 جون 2013
الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو ایک کروڑ40 لاکھ سے زائد ووٹ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے، عمران خان فوٹو: فائل

الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو ایک کروڑ40 لاکھ سے زائد ووٹ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے، عمران خان فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو ایک کروڑ40 لاکھ سے زائد ووٹ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے اگر انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات نہ کرائی گئی تو پھر عید کے بعد سڑکوں پر نکللیں گے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان  نے کہا کہ ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں، الیکشن میں دھاندلی کی انکوائری نہ کی گئی تو عید کے بعد سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مایوس کیا اور ہمیں امپائرز نے ہروایا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دن تحریک انصاف کے پاس تربیت یافتہ عملہ نہیں تھا جس کی وجہ سے نقصان ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو اب اپنے انتخابی منشور کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ کو بھی سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فوزیہ قصوری پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جارہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔