- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
- ڈی جی ایس بی سی اے نے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر کو اپنا اسسٹنٹ مقرر کردیا
- مفاہمت یا مزاحمت، اب ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثنا
- پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
- ڈھائی گھنٹے میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- پول میں تیزی سے ایک میل فاصلہ طے کرنے کے ریکارڈ کی کوشش
- پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
صدربراک اوباما نے شامی باغیوں کو امریکی ہتھیار فراہم کرنے کی اجازت دے دی
واشنگٹن: شامی شہریوں پر بشار الاسد کی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کے بعد پہلی مرتبہ صدر براک اوباما نے شام میں حکومت مخالف باغیوں کو غیرمہلک امریکی ہتھیار فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔
صدر براک اوباما کے مشیر برائے قومی سلامتی بین روڈس نےمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے واضح کردیا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال یا ان کی باغیوں کو منتقلی “ریڈ لائن” عبور کرنے کے مترادف ہو گی اور بشار الاسد کی حکومت نے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرکے ایسا ہی کیا ، ہماری معلومات کے مطابق صدر بشار الاسد نے گزشتہ سال مخالفین کے خلاف چھوٹے پیمانے پر متعدد مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شامی باغیوں کو امریکا کی جانب سے فراہم کی جانے والی فوجی امداد میں صرف غیر مہلک ہتھیارشامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے شام میں باغیوں کی امداد کا اعلان اوباما انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور ری پبلکن پارٹی کی جانب سے شام کے خلاف کارروائی کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد کیا گیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔