عالمی بینک کے تعاون سے 3 سالہ ڈیولپمنٹ پلان لانے کا فیصلہ

ایف بی آر کے 4 ورکنگ گروپ تشکیل، سفارشات چیئرمین کو پیش کی جائیں گی۔


Numainda Express October 26, 2018
ایف بی آر کے 4 ورکنگ گروپ تشکیل، سفارشات چیئرمین کو پیش کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے عالمی بینک کے تعاون سے 3 سالہ ڈیولپمنٹ اسٹرٹیجک پلان متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے اعلیٰ سطح کے 4 ورکنگ گروپ تشکیل دے دیے ہیں۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی بینک کے جائزہ مشن کے ساتھ ہونے والی گفتگو اور مشترکہ ورکشاپ میں طے پانے والے نکات پر عملدرآمد اور عالمی بینک کے ساتھ طے پانے والے 3 سالہ ڈیولپمنٹ و اسٹرٹیجک پلان کا مسودہ تیار کرنے کیلیے4 ورکنگ گروپ تشکیل دے دیے گئے، یہ ورکنگ گروپ ادارہ جاتی فریم،کمپلائنس، آئی سی ٹی اور ٹیکس پالیسی کے حوالے سے سفارشات تیار کرکے چیئرمین ایف بی آر کو پیش کریں گے۔

ادارہ جاتی فریم ورک کیلیے ورکنگ گروپ ایف بی آرکی ممبر ایڈمن تسنیم رحمن کی سربراہی میں قائم کیا گیا جبکہ دیگر ممبران میں ڈائریکٹر جنرل براڈننگ آف ٹیکس بیس محمد تنویر اختر، چیف انٹرنیشنل ٹیکسز ان لینڈ ریونیو اشفاق احمد، کمشنر آر ٹی او حیدرآباد شفقت حسین، کمشنر آر ٹی او راولپنڈی ڈاکٹر حامد عتیق سرور، چیف انٹرنیشنل ٹیکسز کسٹمز سید اسد رضا رضوی، چیف مینجمنٹ ڈاکٹر طارق غنی، چیف پروجیکٹس وسیم حیات باجوہ، چیف براڈننگ آف ٹیکس بیس شیر طارق اور چیف کسٹمز فیاض رسول میکن شامل ہیں.

دوسرا گروپ آئی سی ٹی کے حوالے سے قائم کیا گیا جس کا کنوینر ایف بی آرکے ممبر انفارنیشن ٹیکنالوجی خواجہ عدنان ظہیر کو مقررکیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں