انٹر کامرس ریگولر کے نتائج جاری 59 فیصد طلبا ناکام ہوگئے

حسن نے پہلی،اسدنے دوسری اورتیسری پوزیشن مشترکہ طورپرزلیخااوربشریٰ نے حاصل کی،کامیابی کاتناسب31.09 فیصد رہا


Staff Reporter October 27, 2018
109طلبہ نے اے ون،1039اے،2569 بی،4091 سی،3907ڈی اور68امیدوارای گریڈمیں کامیاب قرار پائے۔ فوٹو:فائل

انٹر بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس ریگولر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا ہے کہ تابانیز کالج نارتھ ناظم آباد کیمپس کے حسن بن سلیم ولد محمد سلیم رول نمبر 613522 نے 1100 میں سے 957 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن جبکہ تابانیز کالج کے ہی اسد علی ولد محمد حسین رول نمبر 605091 نے 953 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر کامکس کالج کی طالبہ زلیخا عدنان بنت محمد عدنان نارا رول نمبر 623248 اور میٹروپولس انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلزکی بشریٰ بنت محمد ناصر ادمانی رول نمبر621878 نے 938نمبرز اے ون گریڈ نے حاصل کی۔

ناظم امتحانات عظیم احمد نے نتائج کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات 2018 میں 39925 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 39192 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 12183 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 31.09 فیصد رہا،کامیاب ہونے والے طلبا میں سے109 اے ون گریڈ، 1039 اے گریڈ، 2569 بی گریڈ، 4091 سی گریڈ، 3907 ڈی گریڈ اور 468امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں