جنوبی افریقہ میں پاکستانی تاجروں کی ڈیمز فنڈ ریزنگ

چیف جسٹس کی اپیل پر10لاکھ ڈالرکاپلان تیار، 1 لاکھ ڈالرجمع کرلیے،رفیق میمن


Staff Reporter October 27, 2018
چیف جسٹس کی اپیل پر10لاکھ ڈالرکاپلان تیار، 1 لاکھ ڈالرجمع کرلیے،رفیق میمن۔ فوٹو:فائل

پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کیلیے ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی تاجر و صنعتکاروں نے بھی ڈیم بناؤ فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی ہے۔

پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس فورم کے سربراہ رفیق میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈیم فنڈمیں عطیات دینے کی اپیل پراب تک 10لاکھ ڈالر جمع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر فنڈ کیلیے 1لاکھ ڈالر جمع کر لیے گئے ہیں جنہیں حکومت پاکستان کو ارسال کر دیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں