بینک اسلامی کے آپریشنز محفوظ سائبر حملہ ناکام بنا دیا

ہیکرزنے6.1ملین ڈالرکے ٹرانزیکشنزکی کوشش کی،26لاکھ متعلقہ اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے۔


Business Reporter October 30, 2018
ہیکرزنے6.1ملین ڈالرکے ٹرانزیکشنزکی کوشش کی،26لاکھ متعلقہ اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بینک اسلامی پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بینک کے کھاتے داروں کی رقوم محفوظ ہیں بینک کے آپریشنز کو کوئی خطرہ نہیں بروقت اور موثر حکمت عملی کے ذریعے بینک نے6.1 ملین ڈالر مالیت کے ٹرانزیکشنز ناکام بنادیے۔

بینک اسلامی کے ترجمان کے مطابق27اکتوبر 2018 کو نامعلوم ہیکرزکی جانب سے سائبر حملہ سامنا کرنا پڑا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بینک نے انٹرنیشنل پے منٹ اسکیم سے ہونے والی تمام بین الاقوامی ٹرانزیکشن کو معطل کردیا۔

الحمد اللہ بینک اسلامی نے تمام صارفین کے اکاؤنٹس کے تحفظ کو یقینی بنایا اور اس دوران ہونے والی صرف 2.6 ملین روپے کی ٹرانزیکشنزکوفوری طورپرمتعلقہ صارفین کے اکاؤنٹس میں کریڈٹ کردیا گیا ہے۔ جب سے انٹرنیشنل پے منٹ سوئچ سے رابطہ معطل ہے، انٹرنیشنل پے منٹ اسکیم کی جانب سے رپورٹ کردہ6.1ملین ڈالرکی انٹرنیشنل ٹرانزیکشنز پر بینک کی جانب سے عمل درآمد نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی صارف کے اکاؤنٹ سے کوئی کٹوتی کی گئی ہے۔

24گھنٹے اپنے صارفین کی خدمت کرنے کے عزم کے ساتھ بینک اسلامی نے اپنے بائیومیٹرک اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کی سہولت اسی روز بحال کردی تھی تاکہ صارفین کی کیش کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ انفارمیشن سیکیورٹی بینک اسلامی کی تمام خدمات کیلیے مرکزی نکتہ ہے۔

بینک اسلامی پاکستان میں پہلا بینک ہے جس نے300 سے زائد بائیومیٹرک اے ٹی ایم نیٹ ورک اور پاکستان بھرکے 114 شہروں میں اپنی تمام برانچوں میںجدید ترین اور محفوظ (انگوٹھے کے نشان کی تصدیق پر مبنی) بینکنگ خدمات کا آغاز کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں