زیادہ رن آؤٹس گرین شرٹس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

مستعد فیلڈرز نے 2سال کے دورن 26 ٹی 20 میچز میں 22 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا


Abbas Raza October 31, 2018
مستعد فیلڈرز نے 2سال کے دورن 26 ٹی 20 میچز میں 22 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا۔ فوٹو : بی سی سی آئی

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رن آؤٹس کی تعداد میں گرین شرٹس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ2سال میں پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری کا مثبت اثر رن آؤٹس کی تعداد پر بھی پڑا ہے، گرین شرٹس نے اس دوران26 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 22 بیٹسمینوں کو فیلڈرز کی مستعدی سے پویلین بھیجا ہے،سری لنکا نے گزشتہ2سال میں23میچز کھیل کر 16رن آؤٹ کیے، پاکستان کی فی میچ رن آؤٹ کی اوسط 0.84 سب سے زیادہ ہے، آئی لینڈرزکی ایوریج 0.70ہے۔

آئرلینڈ 15مقابلوں میں 9 بیٹسمینوں کو کریز تک پہنچنے سے قبل ہی دھر لینے میں کامیاب ہوا،وہ0.60 کی اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،ویسٹ انڈیز 19مقابلوں میں 10 اور آسٹریلیا 20میچزمیں 9رن آؤٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہے۔

ٹاپ5کے بعد افغانستان0.45، انگلینڈ0.44، بھارت0.35، نیوزی لینڈ0.33،جنوبی افریقہ0.33، بنگلہ دیش 0.30 اوسط کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں، آخری پوزیشن کی حامل زمبابوین ٹیم نے گزشتہ 2 سال میں کھیلے گئے 8 میچز میں ایک بھی رن آؤٹ نہیں کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں