غیرملکی ٹورز کے دوران کیلے فراہم کیے جائیں کوہلی کا مطالبہ

حیدرآباد دکن میں کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ میٹنگ میں ویرات کوہلی نے کئی مطالبات پیش کیے تھے۔


Sports Desk October 31, 2018
حیدرآباد دکن میں کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ میٹنگ میں ویرات کوہلی نے کئی مطالبات پیش کیے تھے۔ فوٹو: فائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے غیرملکی ٹورز کے دوران کیلوں کی فراہمی کا بھی مطالبہ کردیا۔

گزشتہ دنوں ان کی حیدرآباد دکن میں کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ویرات کوہلی نے کئی مطالبات پیش کیے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہلی نے بیگمات کی پلیئرز کے ساتھ مکمل غیرملکی ٹورز میں موجودگی کے ساتھ ورلڈ کپ کے موقع پر ریزرو تربیت یافتہ کوچ، جم والے ہوٹلزمیں رہائش اور کیلوں کی دستیابی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں