آئی ایم ایف شرائط پر خدشات، روپیہ مزید 0.61 فیصد سستا

احتشام مفتی  ہفتہ 10 نومبر 2018
چین سے قرض کا اعلان اور سعودی پیکیج موصول نہ ہونے سے روپے پر دباؤ بڑھا، ملک بوستان۔ فوٹو: فائل

چین سے قرض کا اعلان اور سعودی پیکیج موصول نہ ہونے سے روپے پر دباؤ بڑھا، ملک بوستان۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں مزید سخت اقدامات کے خدشات کے باعث روپے کی قدر میں مزید 0.61 فیصدکی مزید ڈی ویلیوایشن ہوئی۔

آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں مزید سخت اقدامات اور روپے کی قدر سے متعلق تجویز کے خدشات کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں مزید 0.61 فیصدکی مزید ڈی ویلیوایشن ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 82 پیسے کے اضافے سے 133 روپے 84 پیسے پر بند ہوئے۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی انٹربینک میں ڈالر کی اڑان نے منفی اثرات مرتب کیے اور ابتدا سے ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری رہنے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 60 پیسے کے اضافے سے 133 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے بتایا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کو 9 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔