- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابر اعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
پریانکا اور نک جونز کی تصاویر لاکھوں ڈالرز میں فروخت کی جائیں گی
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی کی تصاویر کے حقوق 2.5 ملین ڈالرز میں ایک بین الاقوامی میگزین کو فروخت کیے جائیں گے۔
سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز 2 دسمبر کو شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ کر ایک ہونے جارہے ہیں، پریانکا اور نک کی شادی کے چرچے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ کئی بین الاقوامی میگزین شادی کی تصاویر کے حقوق خریدنے کی دوڑ میں ہیں۔
یہ پڑھیں: شادی کرکے بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہوں، پریانکا چوپڑا
بھارتی میڈیا کے مطابق نک جونز اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی تصاویر کے حقوق ایک بین الاقوامی میگزین کو 25 لاکھ ڈالرز (کم سے کم 33 کروڑ روپے) میں فروخت کیے جائیں گے تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ یہ تصاویر کس جریدے میں پبلش ہوں گی۔
مشہور شخصیات کی شادی کی تصاویر کے رائٹس میگزین کو فروخت کرنا کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی تصاویر کے حقوق ووگ انڈیا میگزین کو فروخت کیے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دولت کے لیے شادی نہیں کروں گی
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز 2 دسمبر کو بھارتی ریاست جودھ پور میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے، دونوں کی شادی میں 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔