اے سی سی ایمرجنگ ون ڈے کپ کا 4 دسمبر سے کراچی میں آغاز

عباس رضا  جمعرات 15 نومبر 2018
مقابلے  نیشنل اسٹیڈیم اور ساؤتھ اینڈ کلب کے وینیوز پر10 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

مقابلے نیشنل اسٹیڈیم اور ساؤتھ اینڈ کلب کے وینیوز پر10 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

 کراچی: اے سی سی ایمرجنگ ون ڈے کپ 4 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

اے سی سی ایمرجنگ ون ڈے کپ 4 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا، مقابلے شہر قائد کے 2 وینیوز پر جاری رہیں گے، یاد رہے کہ ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ گزشتہ سال اکتوبر میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی صدارت میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا لیکن بعدازاں بھارت اور بنگلادیش نے حیلے بہانے کرتے ہوئے اپریل میں شیڈول کئے جانے والے مقابلوں میں شرکت سے انکار کردیا۔

انڈر 23 ٹیموں کے اس ایونٹ کی میزبانی اب مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا کو دی گئی ہے، 4 دسمبر سے کراچی میں مقابلے شروع ہوں گے، بنگلادیش، سری لنکا،، ہانگ کانگ اور یو اے ای کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بنیں گی، مقابلے  نیشنل اسٹیڈیم اور ساؤتھ اینڈ کلب کے وینیوز پر10 دسمبر تک جاری رہیں گے، یہاں میچ مکمل کرنے والی ٹیمیں سری لنکا کا رخ کریں گی،  بھارتی ٹیم بھی اپنے میچ سری لنکا میں کھیلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔