افغانستان میں حالیہ امریکی فضائی حملے میں خواتین اوربچے ہلاک ہوئے،اقوام متحدہ

ویب ڈیسک  جمعـء 30 نومبر 2018
امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کمپاؤنڈ سے ٹکراگیا تھا،امریکی عسکری حکام ۔ فوٹو : فائل

امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کمپاؤنڈ سے ٹکراگیا تھا،امریکی عسکری حکام ۔ فوٹو : فائل

کابل: اقوام متحدہ نے افغان صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی تحقیقات کے دوران افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں عام شہریوں کے مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق صوبہ ہلمند میں منگل کے دن امریکی فضائی حملے میں جو افراد مارے گئے ان میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ حالیہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ رواں ہفتے امریکی فضائی حملے میں 10 بچے اور 8 خواتین ہلاک ہوئیں تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی عسکری حکام کا کہنا ہے امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کمپاؤنڈ سے ٹکراگیا تھا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔