منڈیلا کی حالت بدستور نازک، اوباما کی اہلخانہ سے ملاقات

خبر ایجنسیاں  اتوار 30 جون 2013
صدر براک اوباما نے اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ پریٹوریا میں منڈیلا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی. فوٹو : فائل

صدر براک اوباما نے اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ پریٹوریا میں منڈیلا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی. فوٹو : فائل

جوہانسبرگ:  امریکی صدر براک اوباما اپنے سیاسی ہیرو نیلسن منڈیلا کے ساتھ اسپتال میں ملاقات تو نہیں کر سکے۔

تاہم انھوں نے اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ پریٹوریا میں منڈیلا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انھوں نے منڈیلا کی اہلیہ کو ٹیلیفون بھی کیا ۔ قبل ازیں براک اوباما نے نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ساری دنیا کیلیے ایک مثال ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔