سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند ہونگے

بزنس رپورٹر  ہفتہ 6 جولائی 2013
صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ کی صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی بند رہے گی۔ فوٹو: فائل

صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ کی صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی بند رہے گی۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو چوبیس گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی آج(ہفتہ) صبح آٹھ بجے سے معطل کردی جائے گی۔

سوئی سدرن کمپنی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ کی صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی بند رہے گی، اس سے قبل بھٹ فیلڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو منگل کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات کی دوپہر دو بجے تک 54گھنٹوں کے لیے گیس فراہمی بند تھی جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔