- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
ریلوے پولیس ملازمین کے اسکیل اپ گریڈ، تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ
لاہور: وزارت ریلوے نے ملک بھر کے ریلوے پولیس ملازمین کے اسکیل اپ گریڈ اور تنخواہیں اسلام آباد پولیس کے برابر کرنے کیلیے سمری منظوری کیلیے وزایرعظم سیکریٹریٹ کو بھجوادی ہے جبکہ فنانس ڈویژن نے ریلوے پولیس ملازمین کو پہلے مرحلے میں 2008میں دیے جانے والا پے اسکیل 100 فیصد دینے اور ٹی اے تنخواہ میں ہی فکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ریلوے پولیس ملازمین کو 2008 میں پے اسکیل صرف 50 فیصد دیا گیا تھا۔
دوسرے مرحلے میں فنانس ڈویژن نے آئندہ سال ملازمین کے اسکیل اپ گریڈ کرنے کا کہا ہے۔فنانس ڈویژن کی جانب سے یہ فیصلہ فنڈز کی کمی کے باعث کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس ملازمین کی تنخواہیں اور اسکیل دیگر پولیس فورس جن میں موٹروے پولیس، پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس ملازمین کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں جس کو دیکھتے ہوئے وزارت ریلوے نے ملک بھر کے تمام پولیس ملازمین کی نہ صرف تنخواہیں دیگر پولیس فورس کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ انکے اسکیل بھی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت ریلوے کی جانب سے فنانس ڈویژن کو ریلوے پولیس ملازمین کا کیس بھجوایا گیا جس پر فنانس ڈویژن نے فنڈز کی کمی کا رونا روتے ہوئے ریلوے پولیس ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے اور اسکیل اپ گریڈ 2مرحلوں میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔