جڈیجا کے ہاتھوں رن آؤٹ نے عثمان خواجہ کو دم بخود کردیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 16 جنوری 2019
تھرڈ امپائر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ عثمان خواجہ کریز سے چند ملی میٹر کی دوری پر تھے

تھرڈ امپائر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ عثمان خواجہ کریز سے چند ملی میٹر کی دوری پر تھے

ایڈیلیڈ:  دوسرے ون ڈے میں رویندرا جڈیجا کے ہاتھوں رن آؤٹ نے آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ کو دم بخود کردیا۔

انھوں نے بیک ورڈز پوائنٹ کی جانب شاٹ کھیلتے ہوئے شان مارش کو سنگل کا اشارہ کیا، اتنے میں جڈیجا نے تیزی سے دوڑتے ہوئے نہ صرف ایک ہاتھ سے گیند کو تھاما بلکہ برق رفتاری سے بولر اینڈ کی اسٹمپس  کو ڈائریکٹ نشانہ بھی بنایا۔

تھرڈ امپائر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ عثمان خواجہ کریز سے چند ملی میٹر کی دوری پر تھے، وہ اس رن آؤٹ پر کافی حیران دکھائی دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔