قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے فیفا کو نشانے پر رکھ لیا

عباس رضا  بدھ 16 جنوری 2019
فٹبال کی عالمی باڈی خود ہی نہیں چاہتی کہ پاکستان میں یہ  کھیل ترقی کرے، کلیم اللہ

فٹبال کی عالمی باڈی خود ہی نہیں چاہتی کہ پاکستان میں یہ کھیل ترقی کرے، کلیم اللہ

قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے کہا ہے کہ فٹبال کی عالمی باڈی خود ہی نہیں چاہتی  کہ پاکستان میں یہ  کھیل ترقی کرے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کلیم اللہ نے کہا کہ فٹبال کی عالمی باڈی خود ہی نہیں چاہتی کہ پاکستان میں یہ  کھیل ترقی کرے، منتحب پی ایف ایف کو موقع دینا چاہیئے کہ وہ ملک میں فٹبال کیلیے کچھ کر سکے، اگر فیفا کو فیصل صالح حیات اتنا پسند ہے تو اس کو اے ایف سی کا صدر بنالے لیکن پاکستان فٹبال کو جینے دے۔

یاد رہے کہ عدالتی حکم پر ہونے والے پی ایف ایف کے الیکشن میں منتخب ہونے والی نئی باڈی سید  اشفاق حسین کی سربراہی میں فیڈریشن کا چارج سنبھال چکی ہے لیکن اے ایف سی اور فیفا کی جانب سے اس تبدیلی کو تیسرے فریق کی مداخلت قرار دیا گیا ہے، ان کی نظروں میں فیصل صالح حیات کی سربراہی میں پی ایف ایف کو مارچ 2020 تک کا مینڈیٹ حاصل ہے، موجودہ پیچیدہ صورتحال میں فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال کو معطل کئے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔