خیبرپختونخوا کے ضم شد اضلاع کی لیویز فورس میں خواتین کی بھرتی کا فیصلہ

احتشام خان  جمعرات 17 جنوری 2019
ابتدائی طور پر ضلع باجوڑ میں 20 خواتین لیویز اہلکار بھرتی کی جائیں گی فوٹوفائل

ابتدائی طور پر ضلع باجوڑ میں 20 خواتین لیویز اہلکار بھرتی کی جائیں گی فوٹوفائل

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی لیویزفورس میں خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ضم شدہ اضلاع کی لیویز فورس میں خواتین کی بھرتی کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر ضلع باجوڑ میں 20 خواتین لیویز اہلکار بھرتی کی جائیں گی، خواتین اہلکار پہلے سے موجود لیویز اہلکاروں کے ساتھ سرچ آپریشنز اور دیگر امور میں حصہ لیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔