- ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار
- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- ملکی معاشی صورتحال اجتماعی کوششوں سے بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
پنجاب میں نایاب جنگلی جانوروں کی ای ٹیگنگ کا فیصلہ
لاہور: محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے نایاب جانوروں اورپرندوں کی غیرقانونی خریدوفروخت اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لئے صوبے بھرمیں موجود بریڈنگ سینٹرزمیں موجود جانوروں اورپرندوں کاریکارڈجمع کرکے کمپیوٹررائزڈکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی طرف سے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود بریڈنگ سینٹرزکا ڈیٹاجمع کریں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر لاہورتنویرجنجوعہ نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے اورلاہورمیں موجود 80 فیصد بریڈنگ سینٹرزکاڈیٹا حاصل کرلیاگیا ہے۔ وائلڈلائف ذرائع کے مطابق محکمے پاس اس وقت صوبے میں موجود جنگلی حیات کی اقسام اورتعدادبارے کوئی حتمی اعدادوشمارموجود نہیں ہیں۔ پنجاب میں پہلی بارسرکاری اورغیرسرکاری تحویل میں رکھے گئے جنگلی جانوروں، پرندوں کا ریکارڈمرتب کیا جائے گا، اس منصوبے کا سربراہ میاں حفیظ احمد کوبنایاگیا یے جو گرین پاکستان منصوبے کے ڈائریکٹربھی ہیں۔
وائلڈلائف حکام کے مطابق بریڈنگ سینٹرز کا ریکارڈ کمپیوٹررائزڈ ہونے سے ناصرف درست اعدادوشمارمعلوم ہوسکیں گے بلکہ ان بریڈنگ سینٹرزمیں جیسے ہی کسی نئے جانوراورپرندے کی پیدائش ہوگی اس بارے بھی محکمہ آگاہ رہےگا، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرسال میں دومرتبہ بریڈنگ سینٹرزکے دورہ اوروہاں موجود جانوروں اورپرندوں کے اعدادوشمار کی تصدیق کرنے کے پابندہوں گے۔
وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ اس اقدام سے پنجاب میں نایاب جانوروں اور پرندوں کی غیرقانونی خریدوفروخت اوراسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی بریڈنگ سینٹرزکے مالکان کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے بریڈنگ سینٹر میں موجود جانوروں اور پرندوں کی ٹیگنگ کرے تاکہ اگران جانوروں اورپرندوں کی خریدوفروخت ہوتی ہے توٹیگ کی مدد سے فوری معلوم ہوسکے گا کہ یہ جانوراورپرندہ کس بریڈنگ سینٹرسے لایا گیاہے، وائلڈلائف حکام پرامیدہیں کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں یہ کام مکمل کرلیاجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔