ٹھٹھہ، شہری کی درخواست پر سابق ٹاؤن آفیسر عدالت میں طلب

نامہ نگار  جمعـء 19 جولائی 2013
محمد اقبال نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہیکہ ٹاؤن کمیٹی سجاول کے ٹاؤن آفیسر آغا جہانگیر نے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوا کر ہڑپ کرلیے ہیں۔ فوٹو: فائل

محمد اقبال نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہیکہ ٹاؤن کمیٹی سجاول کے ٹاؤن آفیسر آغا جہانگیر نے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوا کر ہڑپ کرلیے ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ:  شہری کی درخواست پر سابق ٹاؤن آفیسر کوعدالت نے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سجاول کے رہائشی محمد اقبال نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہیکہ ٹاؤن کمیٹی سجاول کے ٹاؤن آفیسر آغا جہانگیر نے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوا کر ہڑپ کرلیے ہیں۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ٹاؤن آفیسر کی 15 اپریل 2013 کو سجاول میں پوسٹنگ ہوئی، 2 جولائی کو سپریم کورٹ کے آرڈر کے تحت وہ 17 گریڈ سے 16 میں آگئے اور اکاؤنٹنٹ بنا دیے گئے۔

تاہم آغا جہانگیر نے سپریم کورٹ کے احکامات نہیں مانے اور 11 جولائی 2013 کو 71 لاکھ روپے نکلوائے جس میں سے 31 لاکھ روپے تنخواہوں اور دیگر اخراجات میں دے دیے اور 40 لاکھ روپے اس نے ہڑپ کر لیے۔ سیشن جج عبدالرزاق نے تمام پیش کیے گئے ثبوتوں پر نوٹس جاری کر تے ہوئے اکاؤنٹنٹ ٹاؤن آفس سجاول آغا جہانگیر کو 22 جولائی کو عدالت میں ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔