- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
لارڈز ٹیسٹ؛ بیل نے کینگرو بولرز کا جینا دوبھر کردیا
لندن: ای ین بیل نے کینگرو بولرز کا جینا دوبھر کر دیا، انھوں نے مسلسل تیسری ایشز سنچری جڑنے والے چوتھے انگلش بیٹسمین کا اعزاز حاصل کیا۔
ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن7 وکٹ پر289 رنز اسکور کیے، جوناتھن ٹروٹ اور جونی بیئراسٹو نے ففٹیز بنائیں، ریان ہیرس اور اسٹیون اسمتھ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سیریز میں برتری کی حامل انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، کپتان الیسٹر کک کے ساتھ جوائے روٹ اننگز کا آغاز کرنے میدان میںآئے، پانچویں اوور میں واٹسن کی ایک گیند سوئنگ ہو کر کک (12) کے پیڈز سے جا ٹکرائی، امپائر ایرسمس نے انگلی بلند کرنے میں کوئی تاخیر نہ کی، کک بھی ان کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کر پائے، اگلے اوور میں ہیرس نے روٹ (6) کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا مگر انھوں نے فیصلے کو ریویو کر دیا۔
تھرڈ امپائر ٹونی ہل نے ری پلیز دیکھ کر یقین کر لیا کہ گیند پہلے پیڈز پھر بیٹ سے ٹکرائی تھی، ابھی میزبان ٹیم اس نقصان سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ اسی اوور کی آخری گیند کیون پیٹرسن (2) کے بیٹ کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کے گلوز میں محفوظ ہو گئی،28 رنز پر 3 وکٹیں لے کر کینگرو کرکٹرز خوشی سے پھولے نہ سمائے مگر وہ یہ بھول گئے کہ ای ین بیل ابھی باقی ہیں، دوسرے اینڈ پر موجود جوناتھن ٹروٹ بھی مثبت انداز سے بیٹنگ کر رہے تھے، دونوں نے آسٹریلوی بولرز کی خوش فہمی دور کرتے ہوئے دلکش کھیل پیش کیا، چوتھی وکٹ کیلیے 99 رنز کی شراکت سے انگلش ٹیم کے اوسان بحال ہوئے، ٹروٹ 58 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد رخصت ہوئے۔
ہیرس کی گیند پر انھوں نے پل شاٹ کھیلنا چاہا مگر ٹاپ ایج پر آسان کیچ عثمان خواجہ کا منتظر تھا، بیل نے بیئراسٹو کے ساتھ اسکور آگے بڑھانا شروع کیا، اسکور جب 21 ہوا تو کٹ شاٹ کھیلتے ہوئے وہ وکٹیں محفوظ نہ رکھ پائے، آسٹریلوی کرکٹرز بشمول بولر سڈل کی خوشی اس وقت غم میں بدل گئی جب امپائر نے ٹی وی آفیشل سے تصدیق کر لی کہ یہ نو بال تھی،اس کے بعد دونوں نے اسکور 271 تک پہنچا دیا، بیل نے شاندار سنچری مکمل کی، وہ 109 رنز بنانے کے بعد اسمتھ کی لیگ بریک پر سلپ میں کلارک کا کیچ بنے، یوں 144 رنز کی پارٹنر شپ بھی اختتام کو پہنچی۔
اسپنر نے اگلے اوور میں بیئراسٹو کا اپنی فل ٹاس گیند پر خود ہی کیچ تھام کر انگلینڈ کو ایک اور کاری ضرب لگائی، انھوں نے 67 رنز اسکور کیے، اسمتھ کی تباہ کاری جاری رہی، میٹ پرائر(6) نے ان کی گیند کو کٹ کرتے ہوئے ہیڈن کو کیچ تھما دیا، ٹم بریسنن اور جیمز اینڈرسن نے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی، دونوں بالترتیب 7 اور4 رنز پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے، انگلینڈ نے 89 اوورز میں 7 وکٹ پر289 رنز اسکور کیے، ہیرس نے انجریز کو پرے دھکیلتے ہوئے43 رنز کے عوض 3 پلیئرز کو آؤٹ کیا، اسمتھ نے اتنی ہی وکٹوں کیلیے صرف18 رنز دیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔