صدارتی انتخاب کیلیے ن لیگ 277 ووٹ رکھنے والی بڑی جماعت بن گئی

 پير 22 جولائی 2013
متحدہ 49 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پرہے پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کوئی ووٹ نہیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ 49 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پرہے پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کوئی ووٹ نہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدارتی انتخاب کے لیے ن لیگ 532 میں سے 277 ووٹ رکھنے والی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

پیپلزپارٹی119ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ تحریک انصاف 62 صدارتی ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ن لیگ کے پاس قومی اسمبلی میں 183 ووٹ ، سینیٹ میں 14، پنجاب اسمبلی 51.5، سندھ اسمبلی 3.09 ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں 8.3 جبکہ بلوچستان اسمبلی میں 17ووٹ ہیں ۔ پیپلزپارٹی 199 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی میں 41، سینیٹ میں 40، پنجاب 1.05، سندھ 34.82، خیبرپختونخوا میں 2.09 اور بلوچستان میں کوئی بھی نہیں۔

تحریک انصاف پہلی مرتبہ انتخابات جیت کر اسمبلیوں بڑی تعداد میں پہنچی تو صدارتی الیکشن کے لیے بھی 62 ووٹ بنا لیے ۔ قومی اسمبلی میں 30، پنجاب اسمبلی 55.4، سندھ اسمبلی 54.1 ، خیبرپختونخوا اسمبلی 24.58جبکہ بلوچستان اسمبلی اور سینیٹ میں کوئی بھی ووٹ نہیں رکھتی۔ ایم کیو ایم صدارتی انتخابات کے لیے 49 ووٹ کی جماعت کے طور پر چوتھے نمبر پر آگئی۔ ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں 23 ، سینیٹ میں 7، سندھ اسمبلی میں 18.57 صدارتی ووٹ ہیں جبکہ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کوئی ووٹ نہیں ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔