- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
بینک افسر بن کر جعلی کالز کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کراچی: اسٹیٹ بینک نے افسر بن کر جعلی کالز کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق جعلی کالز کے ذریعے اب تک کئی صارفین سے ذاتی معلومات لے کر ان کے اکاونٹس سے رقومات نکالی جاچکی ہیں، اور ان جعلی افسران کے تعداد میں روز بروز اضافے کے پیش نظر اب کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ملک بھر میں شہریوں کو جعلی کالز کرکے ان کی معلومات جمع کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو جعلی کالز کرکے ڈیٹاحاصل کرنے والے کالرز کے نمبرز ایف ائی اے کو دینا کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شہری کسی کو بھی فون پر اپنا ذاتی ڈیٹا نہ دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اداروں کے نام استعمال کرکے شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کرنے والوں کے نمبرز ایف ائی اے کے فراہم کردئیے گئے ہیں اور بہت جلد ان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔