پی ایس ایل فائنل کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

زبیر نذیر خان  منگل 19 فروری 2019
آن لائن  ٹکٹوں کی فروخت  منگل اور بدھ کی رات 12 بجے سے شروع ہوگی، فوٹو: فائل

آن لائن ٹکٹوں کی فروخت منگل اور بدھ کی رات 12 بجے سے شروع ہوگی، فوٹو: فائل

 کراچی:  نیشنل اسٹیڈیم میں 17 مارچ کو شیڈول پی ایس ایل فور کےفائنل کے لیے آن لائن  ٹکٹوں کی فروخت  منگل اور بدھ کی درمیانی رات 12 بجے سے شروع ہوگی۔

بارہ مارچ کو لاہورمیں ہونےوالےایلیمنیٹرمقابلے کےٹکٹس بھی آن لائن فروخت کیلیےدستیاب ہوں گے، 13 مارچ کو کراچی میں کوالیفائر اور 15 مارچ کو ہونے والے ایلمنٹری ٹو مقابلے  کے ٹکٹ بھی آن لائن فروخت کے پیش کیے جائیں گے جبکہ مقررہ ایکسپریس مراکز پر 25 فروری سے ٹکٹ فروخت ہونا شروع ہوں گے۔

لیگ کے فائنل سمیت 8 میچز7 تا 17 مارچ پاکستان میں شیڈول ہیں،3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جبکہ 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے۔

مقررہ کوریئر سروس ادارے  کے تحت آن لائن  ٹکٹ 17ہزار 989 نشتوں والے نیشنل اسٹیڈیم کے لیے جنرل انکلوثرز کے ٹکٹ 500 روپے کی شرح سے دستیاب ہوں گے، ایلیمینٹراورکوالیفائرمقابلوں کی ٹکٹس  کی شرح 3ہزار روپے تک رکھی گئی ہے جبکہ فائنل مقابلےکی ٹکٹس کی مالیت 5سو سے8ہزارروپے  تک ہے۔

دوسری جانب لیگ کے کراچی اورلاہورمیں شیڈول گروپ میچز کے لیے 17 فروری سے شروع  ہونے والے آن لائن ٹکٹس تاحال مکمل طورپرفروخت نہ ہوسکیں جبکہ آن لائن صرف 20 فی صد ٹکٹ فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔