- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
پاکستان سے سرمایہ کاری معاہدہ نہ ہونیکا افسوس ہے، اولسن
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت پاکستان کواقتصادی بحالی میں مدد فراہم کرنا چاہتی ہے، امریکا اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور امریکا پاکستان کی سیاسی اورسفارتی حمایت کوہمیشہ بڑی اہمیت دیتا ہے۔
امریکی سفیرنے بدھ کوسرمایہ کاری بورڈکے دورے موقع پرچیئرمین محمدزبیر سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ملاقات میںگزشتہ حکومت کے زیرالتوامعاملات بالخصوص دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے کہاکہ امریکااورپاکستان نے دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر2004میں بات چیت کا آغاز کیا لیکن 9 سال گزرنے کے باوجود اس معاملے کو نمٹایا نہیں جاسکاہے جو افسوسناک ہے۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین محمدزبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت امریکاکے ساتھ بلاتاخیر دوطرفہ سرمایہ کاری کامعاہدہ کرنے کیلیے پرعزم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔