جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے باضابطہ علیحدگی کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 20 مارچ 2019
 قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل کی قیادت کو فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔ فوٹو:فائل

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل کی قیادت کو فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔ فوٹو:فائل

لاہور: جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جماعت اسلامی نے متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے، اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل کی قیادت کو فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جماعت اسلامی سیاسی میدان میں اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرے گی، اور انتخابی عمل میں اپنے پرچم اور نشان کے ساتھ حصہ لےگی، تاہم اسلامی قوانین کی حفاظت اور ملک سے سود کے خاتمے اور اسلامی موضوعات  پر دینی جماعتوں کا ساتھ  دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اقتصادی محاذپرمسلسل ناکامیوں سےدوچارہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔