محمد حفیظ کی انگلینڈ میں دوسری سرجری مکمل ہوگئی

عباس رضا  بدھ 27 مارچ 2019
محمد حفیظ بحالی پروگرام 15 روز بعد شروع کریں گے۔

محمد حفیظ بحالی پروگرام 15 روز بعد شروع کریں گے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی انگلینڈ  میں دوسری سرجری مکمل ہوگئی ہے۔

آل راؤنڈر پی ایس ایل 4 کے ابتدائی مراحل میں ہی انگوٹھا فریکچر ہونے کے بعد ایونٹ کے باقی میچز میں شرکت سے محروم رہ گئے تھے، انگلینڈ میں ان کی سرجری ڈاکٹر مائیک ہائیٹن نے کی تھی، اس کا دوسرا مرحلہ بدھ  کو مکمل ہوا.

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ بحالی پروگرام 15 روز بعد شروع کرتے ہوئے ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ میگا ایونٹ میں شرکت کے امیدواروں کے فٹنس ٹیسٹ 14 اپریل کو لیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز کے بیٹسمین کولن انگرام کے زوردار سٹروک پر فیلڈنگ کرتے ہوئے انگوٹھا زخمی کروا بیٹھے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔