- لیجنڈ فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب
- زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع میں ردوبدل کی منظوری
- شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا
- گلوبل لیپ ٹیک کنونشن؛ پاکستانی کمپنیوں کیلیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا
- بلا سود بینکاری کے نفاذ پر شبہ کی گنجائش نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
- نئی مردم شماری کیلیے نادرا سے 13ارب کا سافٹ ویئر اور ٹیب تیار
- ترکیہ اور شام میں زلزلہ؛ اموات کی تعداد8 ہزار سے زائد ہوگئی، وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ
- پاکستان کو 12 ماہ میں 22 ارب ڈالر ادائیگی کے چیلنج کا سامنا
- بےنظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں ساڑھے 5 سال بعد سماعت کیلیے مقرر
- کے الیکٹرک نے 1 گیگاواٹ توانائی کا ایم او یو سائن کرلیا
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل
- کرپشن کیس، کئی کرداروں کے چہروں سے نقاب نہ ہٹ سکا
- انسانی چہرے کے حصوں پر مشتمل جاپانی بٹوے اور پرس
- 50 منٹ کچن کی صفائی سائیکل چلانے سے زیادہ کیلوریز جلاتی ہے
- شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی متعارف کروانے کا اعلان
- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 926 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
اپوزیشن متحد نہیں ہوسکتی یہ سب چلے ہوئے کارتوس ہیں، فردوس عاشق اعوان

وہ دن دور نہیں جب یہ اپوزیشن والے ایک دوسرے پر کارتوس چلائیں گے، فردوس عاشق: فوٹو: فائل
اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کبھی متحد نہیں ہو سکتی صرف ہوائی فائرنگ کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کبھی متحد نہیں ہو سکتی صرف ہوائی فائرنگ کر رہی ہے، یہ سب چلے ہوئے کارتوس ہیں، ان تلوں میں کوئی تیل نہیں، وہ دن دور نہیں جب یہ اپوزیشن والے ایک دوسرے پر کارتوس چلائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب ریاست کا آزاد اورخود مختار ادارہ ہے،جو آئین اور قانون کے طابع ہے، اپوزیشن کو نیب کی کارروائیوں پر خدشات ہیں یا وہ جہاں سمجھتی ہے نیب نے تجاوز کیا ہے تو عدالتیں موجود ہیں، اپوزیشن پہلے ہی عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹا رہی ہے اب زور زور سے بجانا شروع کر دے، لیکن نیب پر حملے اور دھمکیاں دینے کی بجائے نیب کے سوالوں کے جواب دے دے، کیوں کہ نیب سے چھپن چھپائی کھیلنا مسئلہ کا حل نہیں ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف جب ضمانت پر تھے تو ایک دن بھی اسپتال میں نہیں گزارا، 6 چھ ہفتے فائیو اسٹار گھر میں لیٹے رہے، یہ کیسی پراسرار بیماری ہے جو گھر جاتے ہی ٹھیک، جیل جاتے ہی جان لیوا بن جاتی ہے، ہم دعا کرتے ہیں کہ بیماری بھی اپنا ایک بیانیہ طے کر لے، نوازشریف طےکر لیں کہ انہیں بیماری کیا ہے حکومت معاونت کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔