- کراچی میں پراسرار جاں بحق 18 افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ
- شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا
- ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دِن کا آغاز
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- 43 استعفوں کی منظوری معطل؛ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
ہاکی ایشیا کپ، پاکستان آج کورین دیوار گرانے کیلیے کوشاں
پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں آج کوریہ سے مد مقابل ہو گی۔۔ فوٹو: فائل
ایپوہ: ہاکی ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم جمعے کو کورین دیوار گرانے کیلیے کوشاں ہوگی، فائنل میں پہنچنے کی صورت میں ورلڈ کپ کھیلنے کا مقصد صرف ایک فتح دور رہ جائے گا، دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو میزبان ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایشیاکپ پاک بھارت ٹیموں کے لیے ورلڈ کپ تک رسائی کا آخری موقع ہے، روایتی حریف ٹیمیں اپنے پولز میں سرفہرست رہتے ہوئے ناک آئوٹ مرحلے تک پہنچیں، گرین شرٹس کو کوریا کیخلاف فتح کیلیے سخت محنت کرنا پڑے گی، پاکستان کا جنوبی کوریا سے آخری سامنا ورلڈ لیگ کے تیسرے رائونڈ میں ہوا جس میں حریف ٹیم4-3 سے فتحیاب رہی تھی، اسی ناکامی نے پاکستان کی ورلڈ کپ میں رسائی کی مہم کو شدید دھچکا پہنچایا، ایونٹ میں شکست کے بعد ٹیم اتنی بے حوصلہ ہوگئی کہ ٹاپ تھری میں بھی جگہ حاصل نہ کرسکی اور ساتویں پوزیشن مقدر بنی، البتہ اب مسلسل تین میچز جیتنے کی بدولت حوصلے بلند ہیں۔
ایپوہ میں چیف کوچ اختر رسول اور طاہر زمان نے کھلاڑیوں کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کرتے ہوئے ان کا مورال بلند کیا، صبح کو بھرپور ٹریننگ کے بعد دوپہر کو میٹنگ میں ویڈیوز کی مدد سے کورین ٹیم کی خوبیاں اور خامیاں دکھاکرحکمت عملی ترتیب دی گئی۔ دوسری طرف بھارتی سائیڈکی صورتحال بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں، ملائیشیا کے ساتھ ایشین گیمز میں ہونے والے مقابلے میں بلو شرٹس کو 3-2 سے مات ہوئی، اس باردونوں ٹیمیں تاریخ بدلتے ہوئے فائنل تک رسائی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔