قرضہ کمیشن میں عدم پیشی پر کارروائی ہو سکتی ہے، شہزاد اکبر

رضوان غلزئی  منگل 25 جون 2019
 کمیشن کو سزا دینے کا اختیار نہیں، کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بھی بھیج سکتا ہے، معاون خصوصی۔ فوٹو: پی آئی ڈی

 کمیشن کو سزا دینے کا اختیار نہیں، کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بھی بھیج سکتا ہے، معاون خصوصی۔ فوٹو: پی آئی ڈی

 اسلام آباد:  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن جس کو بلائے گا اس کو پیش ہونا پڑے گا جو کمیشن کے بلانے پر پیش نہیں ہو گا اس کے خلاف کمیشن کارروائی کے احکام دے سکتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت انکوائری کمیشن کو جلدازجلد فعال کرنا چاہتی ہے، اس کے بجٹ سے متعلق احکام وزارت خزانہ کو دے دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بھی بھیج سکتا ہے تاہم اسکے پاس کسی کو سزا دینے کا اختیار نہیں، حسین اصغر کی صوابدید ہے کہ اس کا سیکریٹریٹ الگ بنائیں گے یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔