- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
- نقل مافیا اور آپریشن راہ راست
- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
- حماس سے جھڑپوں، حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی سمیت 2 ہلاک، 5 زخمی
- پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانیہ میں اسرائیلی ڈرون ساز فیکٹری کے باہر احتجاج
- تحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ
- اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا
- سیکورٹی خدشات؛ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور
- بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا
- کراچی میں نوجوان نے ڈاکو کو ماردیا، فائرنگ کے تبادلے میں خود بھی جاں بحق
- ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ
- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
ڈرون حملے فوری بند کرائے جائیں اقوام متحدہ میں پاکستان کا مطالبہ
نیویارک: پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں فاٹامیں امریکی ڈرون حملوں کامسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھاتے ہوئے انہیں ملکی خودمختاری،بین الاقوامی وانسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور مطالبہ کیاکہ یہ حملے فوری طور پربندکیے جائیں اوراس مسئلہ کوحل کرنے کیلیے فوری مذاکرات کیے جائیں۔
گزشتہ روزاقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے اقوا م متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعودخان نے کہاکہ ڈرون حملے ہماری خودمختاری،عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،اس کے علاوہ یہ بین الاقوامی انسانی حقوق اورقانون کی خلاف ورزی ہیں،اس سے شہریوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں اوریہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کیلیے بھی نقصاندہ ہیں۔پاکستانی سفیر نے سلامتی کونسل کی توجہ بان کی مون کے اس بیان کی طرف بھی دلائی جس میں انھوں نے مسلح ڈرون حملوں کے استعمال کے سنگین نتائج پرتوجہ دینے کی ضرورت پرزور دیاتھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔