- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
10سال قبل سویٹ ہوم شروع کیا، آج ہزاروں بچے ہیں، زمرد خان
اسلام آباد: سیاسی اور سماجی رہنما زمرد خان نے کہا ہے کہ دس سال پہلے سویٹ ہوم کا آغاز ایک ننھے بچے سے ہوا تھا اور آج پورے پاکستان میں میرے ہزاروں بیٹے اور بیٹیاں موجود ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک کے میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سویٹ ہوم کے پہلے بیچ کے بچوں نے میٹرک کر لیا ہے اور تمام اے پلس پوزیشن لے کر پاس ہوئے ہیں۔ ہم نے گوجر خان اور سوہاوہ کے درمیان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج تعمیر کیا ہے جو بالکل کیڈٹ کالج حسن ابدال اور ملٹری کالج جہلم کی سطح کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ پاکستان بیت المال میں ان یتیم فرشتوں سے ملے تو انہیں یہ ادارہ بنانے کا خیال آیا۔جب وہ ایم ڈی بیت المال کی حیثیت سے سوات کے آئی ڈی پیز کے جلوزئی کیمپ میں کام کر رہے تھے تو وہاں سے پہلا بچہ آیااور پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی سوچ تبدیل کر دی۔
زمرد خان نے کہا کہ ہم پیسوں سے زیادہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں۔ اس سویٹ ہوم میں ہوسٹل، کالج، مسجد وغیرہ تمام لوگوں نے خود بنوائی ہیں۔ کھانا اور تعلیم کے بھی ڈونر ہیں۔ میر علی میں بھی پاکستان آرمی نے ہمیں عمارت، سیکیورٹی اور میڈیکل انہوں نے دیا باقی کام سویٹ ہوم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا میں جتنے بھی لوگ ان کی آوازسن رہے ہیں وہ آئیں ، پہلے ہمارے نظام کو دیکھیں، اسے چیک کریں اور اگر وہ مطمئن ہیں تو ہمارے ساتھ کام کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔