- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے، مراد علی شاہ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے۔
کراچی میں ’سرسبز سندھ مہم ‘ کے افتتاح کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں جب تک درختوں کی افزائش کو بڑھایا نہیں جائے گا موسمی تبدیلی کے اثرات بڑھتے جائیں گے، ہمیں صرف پودا نہیں لگانا بلکہ اس کی حفاظت کرکے درخت بنانا ہے، کراچی میں درختوں کی بہت کمی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر سندھ کو سرسبز اور شاداب بنائیں، دنیا میں وہ ممالک اچھے لگتے ہیں جہاں دختوں کے ساتھ پرندے بھی ہوں، نیم کے درخت کے علاوہ میوہ جات کے درخت لگائے جائیں تاکہ پرندوں کی افزائش میں اضافہ ہوسکے، کراچی کے 3 اضلاع میں کچرا اٹھانے کا کام قدرے بہتر ہے، برساتی نالوں کی صفائی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، پچھلے سال کےایم سی کو نالوں کی صفائی کے 550 ملین روپےدیے گئے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے، اس سال یاد رکھنے والا کچھ نہیں۔ وفاقی حکومت اب تک کوئی کام نہیں کر سکی اور اس نے صوبوں کو بھی کام نہیں کرنے دیا، اسٹاک مارکیٹ 28ہزار پوائنٹس پر آگئی ہے، پی ٹی آئی سے کہتا ہوں آگے بڑھیں اور حکومت کریں،تصویریں بنوانا چھوڑیں اور کام کریں، جو کام کرنے والا ہے حکومت وہ کام کرے، جو ملکی آئین کی پابندی نہیں کرتا وہ ملک چلنے کی توقع کیسے رکھ سکتا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے کئی بار نااہل قرار دینے کی کوشش کی گئی، پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورآصف زرداری کی قیادت میں متحد ہے، پیپلزپارٹی ارکان کے حوصلے توڑنا ان کی بھول ہے، جیالے تو آمروں کے سامنے بھی ڈٹ گئے، یہ خود کو سنبھالیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔