سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی

شہباز رانا  بدھ 21 اگست 2019
وفاقی حکومت پاک سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دینے پر غور کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت پاک سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دینے پر غور کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کی عمر میں 3سال اضافہ پر غور کے لیے کمیٹی بنا دی۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں ایک کمیٹی دی ہے جو سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کی عمر میں 3سال اضافہ پر غور کریگی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں دفاع ،خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ کے سیکریٹریز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کے پی حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کر دی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے تاحال اس تجویز کی منظوری نہیں دی، اسی سے متعلقہ ایک اور پیش رفت میں وفاقی حکومت پاک سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دینے پر غور کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔