وزیراعظم عمران خان 31 اگست کو سندھ کا دورہ کریں گے

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 21 اگست 2019
عمرکوٹ جلسے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا، وزیراعظم  ہندو کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ فوٹو:فائل

عمرکوٹ جلسے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا، وزیراعظم ہندو کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 31 اگست کو سندھ کا دورہ کریں گے۔

عمران خان 31 اگست کو سندھ کا دورہ کریں گے اورعمر کورٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے، جلسہ سے شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔

جلسے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا، وزیراعظم  ہندو کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، عمرکوٹ میں تحریک انصاف کے جلسہ کا اہتمام ارکان اسمبلی جے پرکاش اور رمیش کمار کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔