- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- کراچی سے چھینی گئی ڈبل کیبن گاڑی لاڑکانہ سے برآمد
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
کشمیریوں کی حمایت پر سابق بھارتی وزیر داخلہ کیخلاف مودی سرکار کی انتقامی کارروائی
نئی دلی: مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے کیخلاف سب سے توانا آواز بلند کرنے والے سابق وزیر داخلہ چدم برم کے گرد بھارتی ایجنسیوں نے گھیرا تنگ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف مقدمات کی تفتیش کے لیے سی بی آئی نے سابق وزیر داخلہ چدم برم کے گھر چھاپہ مارا اور پورے گھر کی تلاشی لی، اہلکاروں نے چدم برم اور ان کے صاحبزادے سے پوچھ گچھ بھی کی۔
سی بی آئی بی نے چدم برم کیخلاف تفتیش کا آغاز ان کی راجیہ سبھا میں کی گئی تقریر کے بعد کیا جس میں چدم برم نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آنے والی نسلیں اس غلطی کو محسوس کریں گی جو آج پارلیمان میں کی گئی ہے۔
بھارتی ایجنسیوں کے ناروا سلوک کے شکار سابق وزیر داخلہ اور اپوزیشن جماعت کے اہم رہنما چدم برم نے بھارتی عدالت سے رجوع کیا اور ضمانت قبل از گرفتارکی درخواست دی تاہم حیران کن طور پر عدالت نے استدعا مسترد کردی۔
ضمانت نامنظور ہونے کے بعد سے چدم برم عوامی مقام پر نہیں دیکھے گئے ہیں جب کہ ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چدم برم تفتیش کا سامنا کرنے کو تیار ہیں اور ملک سے باہر جانے کا ارادہ نہیں رکھتے اس لیے ضمانت قبل از گرفتاری دی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔