مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس پہنچا

ویب ڈیسک  جمعـء 23 اگست 2019
فروری کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے (فوٹو: بھارتی میڈیا)

فروری کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے (فوٹو: بھارتی میڈیا)

 راولپنڈی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے فرانس پہنچا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر

مودی کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون پاکستانی فضائی حدود سے گزارا، طیارے نے نئی دہلی سے اڑان بھری اور فرانس جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی جس کے لیے پاکستانی حکام نے باقاعدہ اجازت دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ تقریباً دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا اور اس نے لاہور، جہلم اور پشاور کی فضائی حدود استعمال کی بعد ازاں گزرتے ہوئے وہ فرانس چلا گیا۔

ذرائع کے مطابق فروری کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔