او جی ڈی سی دسمبر میں شیل آئل کے لیے ڈرلنگ کا آغاز کرے گی

ظفر بھٹہ  جمعـء 20 ستمبر 2019
او جی ڈی سی بحیرۂ عرب میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کرنیوالے کنسورشیئم کا حصہ تھی۔ فوٹو : فائل

او جی ڈی سی بحیرۂ عرب میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کرنیوالے کنسورشیئم کا حصہ تھی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ) رواں سال دسمبر میں ضلع حیدرآباد میں Kunnar Pasakhi کے مقام پر شیل آئل اور گیس کے ذخائر کے لیے ڈرلنگ کا آغاز کریگی۔

اوجی ڈی سی کے ایک افسر کے مطابق یہ پائلٹ پروجیکٹ ہوگا اور تمام ماحولیاتی اور سیفٹی معیارات حاصل ہوجانے کی صورت میں کمپنی اس پروجیکٹ کو جاری رکھنے پر زور دے گی۔ قبل ازیں او جی ڈی سی بحیرۂ عرب میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کرنیوالے کنسورشیئم کا حصہ تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔